لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی اجلاس میں مسلسل پانچویں روز بھی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ ، اپوزیشن ارکان نے اجلاس میں قائم مقائم سپیکر کے ڈیسک کا گھیراو کیے رکھا ۔ حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود ایوان کی کارروائی جاری رکھی۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔
اجلاس میں کارروائی شروع ہونے لگی تو آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کی جانب سے کورم کی نشاندہی کر دی گئی جس پر ایوان کی کارروائی نصف گھنٹے کے لیے روک دی گئی تاہم کورم پورا ہونے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے ترقیاتی بجٹ نہ ملنے اور اسمبلی میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر سپیکر کے ڈیسک کا گھیراو کر لیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں لہرا دیں۔
ایوان میں محکمہ ماحولیات پر سوال جواب کا سلسلہ جاری رہا۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اجلاس میں امن و امان پر بحث نہ ہو سکی۔