لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما نامزد اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں دستبردار نہیں ہوں گے۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی، ق لیگ اور آزاد ارکان انہیں سپورٹ کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف کے تعلقات کا انحصار مرکز میں ان کے کردار پر منحصر ہو گا۔
پنجاب میں سپیکر کے انتخاب میں ووٹ کے لئے آج پیپلزپارٹی سے ایوان میں رابطہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اوریوسف رضا گیلانی کی ملاقات میں کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہونے والا،یہ ملاقات معمول کی ملاقات ہے۔
محمود الرشید کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کا ڈرون حملوں کے حوالے سے بیان ایک خوف زدہ شخص کی گفتگو ہے کسی خود مختار ملک کے صدر کوزیب نہیں دیتا وہ ایسے بیانات دیں۔ ڈرون حملے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔