لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے متحدہ اپوزیشن ارکان نے بدھ کے روز اورنج لائن ٹرین کے خلاف مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے ارکان بدھ کو پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیر اعلی تک احتجاجی مارچ کریں گے،مارچ میں شریک جماعتوں میں تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ،ق لیگ ،جماعت اسلامی بھی شامل ہیں۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں مارچ میں اورنج لائن ٹرین کی تعمیر اور پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف بھی آواز بلند کی جائے گی ۔