پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئے
Posted on July 22, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
گجرات : پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئے جس میں ڈسٹرکٹ گجرات سپورٹس ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ گجرات اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر شیخ ابرار سعید پنجاب کے متفقہ رائے سے نائب صدر منتخب ہوئے۔
اس موقع پر پنجاب تھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی گل نے شیخ ابرار سعید کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی اعلی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پنجاب سلیکشن کمیٹی کا ممبر بھی نامزد کر دیا اس موقع پر شیخ ابرار سعید کو پنجاب بھر سے دوستوں اور دیگر ممبران کی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔