پنجاب اور بلوچستان میں روز بروز سردی بڑھنے لگے

cold

cold

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اور بلوچستان میں روز بروز سردی بڑھتی جارہی ہے۔ ادھر خیبرپختونخوا اور بالائی علاقوں میں ہوائیں چلنے سے سردی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے۔ البتہ سندھ کے شہروں کا موسم اب بھی نسبتاً گرم ہے۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور ابر آلود ہے۔ بحیرہ عرب میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے باعث آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان میں تبدیلیوں کے امکانات ہیں۔

فی الوقت پاکستان کے ساحلی علاقےکو اس طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آئندہ ہفتے بدھ سے ہفتہ کے دوران سندھ اور بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطا بق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔