پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بھی آج ہوں گے

Provincial Assemblies

Provincial Assemblies

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ ،پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بھی آج ہوں گے، بی این پی مینگل نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر بلوچستان اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما ثنا اللہ بلوچ نے بتایا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ان کی پارٹی کے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین حلف نہیں اٹھا رہے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔علاوہ ازیں انتخابات کے بعد پندرہویں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی آج ہو گا۔ نو منتخب ارکان اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں نئے ممبران کی آمد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اسمبلی عمارت کے باہر رنگ و روغن ہو گیا ہے اور قومی پرچم لہرا رہے ہیں۔

گھاس اور پودوں کی نوک پلک بھی سنوا ر دی گئی۔ شدید گرمی کے پیش نظر صحافیوں اور مہمانوں کے لئے شامیانے اور ٹی وی لگا دیئے گئے۔ اجلاس کے دوران اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔نئے اراکین نے اپنے اسمبلی کارڈ بھی بنوا لئے۔اسمبلی کے اندر اور باہر لوگوں کی نقل و حرکت دیکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لیگ ئی۔ادھر عوام بھی توقع رکھتے ہیں کہ اس خوب صورت ایوان میں پہنچنے والے منتخب نمائندے اچھے دنوں کے خواب دکھا کر انہیں بھول نہیں جائیں گے۔