لاہور (پی ایم این) چیئر مین پنجاب بلڈٹرانسفیوژن اتھارٹی اور صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب بلڈ ٹراسفیوژن اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی پنجاب سول سیکرٹریٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔پروفیسر نثار احمد ، پروفیسر طارق رحمانی، پروفیسر شاہدہ محسن ، پروفیسر مونا عزیز ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد ، ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام، فاطمید فائونڈیشن سے ڈاکٹر فرحانہ، ہلال احمر کے نمائندے ، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے ڈاکٹر مشتاق سلہریا ، ڈائریکٹر انسیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروس پنجاب ڈاکٹر ظفر اقبال ، ڈاکٹر عارف تبسم اور مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز آف میڈیسن اینڈ سرجری اس موقع پر موجود تھے۔اسلام آباد سے پروفیسر حسن عباس ظہیر نیشنل کوآرڈینیٹر سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔ پروفیسر حسن عباس ظہیر نے حکومت پنجاب کی صوبے میں بلڈ ٹرانسفیوژن کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر محمد اطہر نے اتھارٹی کی پراگراس رپورٹ پیش کی۔اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں تمام مریضوں کو محفوظ ، صحت مند اور وافر مقدار میں خون کی فراہمی کے لیے بلڈ ٹرانسفیوژن کی بہتری کے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن سیفٹی ایکٹ 2016 ء کے نفاذ کی اہمیت اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے ایکٹ کی تیاری اور عملدرآمد کے مختلف مراحل کے ضمن میں کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے تمام متعلقہ اداروںاور افراد کو صوبہ بھر میں پبلک سیکٹر بلڈ یونٹس کی بہتری کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی ۔ شرکاء نے اس موقع پر مختلف تجاویز پیش کیں۔ سیکرٹری بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن کے درمیان قریبی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے تمام شرکاء کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو سراہا اور صوبے میں بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کو چیک کرنے کے لیے ایک متحرک نظام کیلئے مشترکہ کوششوں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں بلڈ بینکس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
جنوبی پنجاب میں چھ ایڈوانسڈ انڈو سکوپی سوٹس اور سٹیٹ آف دی آرٹ ہیپاٹائٹس کلینکس قائم کیے جائیںگے؛ نجم احمد شاہ لاہور(پی ایم این)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ نے جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں کی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایک انقلابی قدم اُٹھایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس ضمن میںلاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے خود مختار میڈیکل اداروں کے علاوہ جنوبی پنجاب میں چھ ایڈوانسڈ انڈو سکوپی سوٹس اور سٹیٹ آف دی آرٹ ہیپاٹائٹس کلینکس قائم کیے جائیں گے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اِس مقصد کے لیے جن اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے اُن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ، ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ، نشتر ہسپتال ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، بہاول وکٹوریہ ہسپتال، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سرگودھا میڈیکل کالج ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ، ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال، شیخ زاید میڈیکل کالج رحیم یار خان شامل ہیں۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ یہ انقلابی اقدام نہ صرف ہیپاٹائٹس کے فوری تجزیے اور گیسٹرو انٹرالوجی سے متعلق بیماریوں کی روک تھام میں مدد دے گا بلکہ بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق صوبہ بھر میں موثر علاج کی فراہمی کا باعث بھی بنے گا۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج / لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر غیاث النبی طیب اس منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہیں، تنظیم اسلامی لاہور (پی ایم این) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔ قرآن اکیڈمی لاہور میں خطاب جمعہ کے دوران اُنہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے بارے میں امریکہ کو گمراہ کر کے اسرائیل جا پہنچا جہاں اُس کا شاندار اور والہانہ استقبال ہوا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم آپ کا ستر سال سے انتظار کر رہے تھے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کشمیر میں آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے اسرائیل سے مدد مانگی جس کی اسرائیل نے مکمل طور پر یقین دھانی کرائی۔ امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ بھارت پہلے ہی کشمیر میں ظلم وستم ڈھانے کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہے اب اس میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکی سینٹ کی کمیٹی برائےArmed services کے چیئرمین سنیٹرجان مکین نے پاکستان کا دورہ مکمل کر کے افغانستان پہنچ کر پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ پاکستان اپنا رویہ بدلے وگرنہ ہم اپنا رویہ بدل لیں گے۔ اُنہوں نے حکومت پاکستان کو خبردار کیا کہ جان مکین کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیںاور ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی انتشار کی کیفیت کو ختم کریں تاکہ متحد اور مضبوط ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا جا سکے۔
لاہور(پی ایم این)سپورٹس اینڈ کلچر کے آرگنائزر عمر خیام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا دوسرا سیزن 23جولائی کو سرگودھا سے شروع ہوگا ، اس سلسلے میں 30جولائی کو سیالکوٹ 6اگست کو پشاوراور12اگست کو فیصل آباد میں کیمیس لگائے جائیں گے جس میں نوجوان کھلاڑیوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ، اس پروگرام کا فائنل 20اگست کو اسلام آباد میں ہو گا جس کے مہمان خصوصی چئیرمین عمران خان ہونگے ، اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مزید تربیت کے لئے پی سی بی کے حوالے کیا جائیگا ، جو کہ مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں گے مزکورہ فائنل کے موقع پر عمران خان پارٹی کے سرگرم اور دیرینہ کارکنوں کو اعزازی شیلڈز دیں گے ۔
ادارہ امراض قلب کوئٹہ کی تعمیر کے سلسلے میں وزیر صحت پنجاب رواں ماہ کوئٹہ کا دورہ کریں گے لاہور (پی ایم این)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر 2 ارب روپے کی لاگت سے بولان میڈیکل کالج /ہسپتال سے ملحقہ 25 ایکڑ اراضی پر 100 بستروں پر مشتمل ادارہ امراضِ قلب تعمیر کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری نجم احمد شاہ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (IDAP) کے ماہرین رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ کی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری نجم احمد شاہ کے ساتھ آج جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ادارہ امراض قلب کوئٹہ کا قیام پنجاب حکومت اور عوام کی جانب سے اپنے بلوچی بھائیوں کے لیے ایک خیر سگالی تحفہ ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس ادارے کے قیام سے بلوچستان کے عوام کو امراض قلب کے علاج کے سلسلہ میں مقامی سطح پر جدید سہولیات میسر آجائیں گی۔ سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے سپائنی روڈ پر بولان میڈیکل کالج سے ملحقہ 25 ایکڑ اراضی ادارہ امراض قلب کی تعمیر کے لیے مختص کر دی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر کوئٹہ انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر کے سلسلہ میں IDAP کے ماہرین عمارت کے ڈیزائن اور دیگر آرکیٹیکچرل معاملات کے بارے میں اپنی سفارشات تیار کرکے حکومت پنجاب کو پیش کریں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اس منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرکے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
ترکی کے ماہرین کے وفد کا جناح ہسپتال کو دورہ وفد کی جناح برن یونٹ میں زیر علاج احمد پور شرقیہ حادثہ کے لواحقین سے ملاقات ڈاکٹر حسن کاگل کی ہسپتال کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ پر میڈیکل سپرئٹنڈنٹ کی تعریف لاہور(پی ایم این)ترکی کے طبی ماہرین کے وفد پر مشتمل ڈاکٹر حسن کاگل کی سربراہی میں جمعہ کے روز جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر حسن کاگل اور اُن کی ٹیم نے ایمرجنسی اور آئوٹ ڈور کی اپ گریڈیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ خصوصاً میڈیکل سپرئٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا ۔ اُنہوں نے کہا کہ بہت مختصر وقت میں جناح ہسپتال کی ناصرف آئوٹ لک بہت بہتر ہو گئی ہے بلکہ ہسپتال کی کارکردگی ، صفائی اور میٹیننس میں بھی بہتری آئی ہے۔ ترکی کے وفد نے جناح برن یونٹ کا بھی دورہ کیا اُنہوں نے احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثہ کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر برن یونٹ میں تعینات ڈاکٹرز اور عملے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ڈاکٹر حسن کاگل نے زیر علاج زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور اُن سے اظہار ہمدردی کیا۔
یونیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے حوالے سے حکومت پنجاب کے موقف کو درست قرار دے دیا:رانا مشہود لاہور(پی ایم این)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ یونیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کوتاریخی آثارات کے ساتھ گزارنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کے موقف کو من و عن تسلیم کر لیا ہے۔یہ بات انہوں نے پولینڈ میں منعقدہ ورلڈ ہیرٹیج کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستانی ذرائع ابلاغ کو بھجوائے گئے بیان میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اورنج لائن منصوبے کے حوالے سے اپنا موقف یونیسکو سیکرٹریٹ میںجمع کروایا تھا جس پر ورلڈ ہیرٹیج کانفرنس میں تفصیلی بحث کے بعد ورلڈ ہیرٹیج کانفرنس میں شریک تمام ممالک نے اورنج لائن منصوبے کو تکنیکی اور قانونی حوالے سے مکمل طور پردرست قراردے دیا ہے۔اس کانفرنس میں صوبائی وزیر رانا مشہود نے حکومت پنجاب کی نمائندگی کی اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے حوالے سے حکومتی موقف عالمی نمائندوں کے سامنے پیش کیا۔صوبائی وزیر نے یونیسکو میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے حوالے سے حکومت پنجاب کاموقف انتہائی موثر اور مدلل انداز میںپیش کیا۔صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ عالمی ماہرین نے اس بات سے مکمل اتفاق کیا ہے کہ اورنج لائن منصوبے سے لاہور کے تہذیبی آثار کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیرٹیج کانفرنس میں حکومت پنجاب کے موقف کی قبولیت وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی پالیسیوں پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔انہوں نے مزیدکہا ہے کہ دنیا نے اورنج لائن منصوبے پر حکومتی موقف کی صداقت کا اعتراف کیا ہے۔
لاکھوں کشمیریوں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور (پی ایم این) پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیر ی عوام نے جد و جہد کی تحریک میں بے پنا ہ قربانیاں دے رہی ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے زریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے ، لاکھوں کشمیریوں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، برہان وانی شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جدو جہد کی آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکی ہے ،پاکستانی عوام کشمیری عوام کی جدو جہد کو سلام پیش کرتی ہے اور انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ مودی کو مقبوضہ کشمیر میں منہ کی کھانے پڑے گی اور انشاء اللہ کشمیری عوام حقیقی معنوں میں آزادی حاصل کریں گے جو کہ ان کی امنگوں کے مطابق ہو گی ، کشمیری عوام نے حوصلے اور بہادری کی نئی تاریخیں رقم کی ہے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے اور کشمیری عوام کا حق صلب کر رکھا ہے جب کہ عالمی برادری بھارت کی بر بریت ، سفاکیت اور جارحیت کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، اقوام متحدہ اور امریکہ کا دوغلا پن کھل کر سامنے آ گیا ہے مظلوم کشمیری عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں انشاء اللہ ان کی جدو جہد رائیگاں نہیں جائے گی ۔
لاہور(پی ایم این) صوبائی وزیربہبودآبادی پنجاب مختار احمد بھرت نے کہا ہے کہ محکمہ بہبودآبادی کی جانب سے جلدسائینٹفک اور قابل عمل حکمت عملی پر مبنی سمری وزیراعلیٰ کوارسال کی جائے گی اور اس کی منظوری کے بعد کوالٹی سروسز کو مزید بہتر کرنے کے لیے پنجاب کے Low CPRاضلاع بھکر ،میانوالی ، راجن پور ، مظفر گڑھ ،چنیوٹ،رحیم یار خان ،بہاولپور،ڈی جی خان اورحافظ آبادمیں CPR Highکرنے کے لیے یونین کونسل کی سطح پر کام کیا جائے گااس ضمن میں ہیومن ریسورس کی کیپسٹی میں مزید بہتری لائی جائے گی کمیونٹی بیسڈ ورکرز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لیے سافٹ وئیر متعارف کیا جائے گا،محکمہ صحت اور ترشی ہیلتھ کئیر کے تعاون سے محکمہ بہبود آبادی میںنئی جہتیں لائی جائیں گی تمام اضلاع میں موجود پاپولیشن سنٹرز کے سربراہان کی باہمی مشاورت سے پسماندہ علاقوں میں ان وجوہات اور مسائل پر مشتمل سوالنامہ تیار کیا جائے ٍجو مانع حمل ادویات کے استعمال کو 100فیصد ہونے میں رکاوٹ ہیں تاکہ ان رکاوٹوںکا گراس روٹ سے ہی تدارک کیا جاسکے محکمہ صحت کے BHUs کے اشتراک سے عملی طور پر بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلیے کام کیاجائے گاتمام سٹیک ہولڈرز خواہ وہ پرائیویٹ ہیںیاسرکاری کابھرپور تعاون حاصل کیا جائے گا۔پنجاب کے تمام اضلاع میں اپنے سب سے بڑے سٹیک ہولڈر محکمہ صحت کی خصوصی معاونت اور اشتراک و تعاون سے CPR HIGHکیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں صوبائی وزیرنے بہبودآبادی پنجاب کے سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا کہ موجودہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر کرتے ہوئے مثبت اور ٹیکنیکل اصلاحات کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا، اجلاس کوڈپٹی سیکرٹری بہبودآبادی ڈاکٹر عائشہ نے پہلے ہی سے Low CPRاضلاع میں ہونے والے حکومتی اقداماتسے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں600مزید فیملی ویلفیر سنٹرزکے قیام سے مانع حمل ادویات کی سطح تقریبا 70 فیصدتک بڑھی ہے کمیونٹی بیسڈ ورکرز کا بنیادی مقصد کمیونٹی کی سطح پر عوامی اعتماد اور تعاون کا حصول ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے موبائل سروس یونٹس بھی پسماندہ علاقوں میں بہبود آبادی کے سپیشل پروگرام کاحصہ ہیں اس موقع پر صوبائی سیکرٹری بہبود آبادی ڈاکٹر عصمت طاہرہ ،ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی نعیم الدین راٹھور ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر نائلہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر افشاں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
نواز شریف واحد آدمی ہے جس نے اپنی اولاد کو پھنسا دیا: اعجاز چوہدری لاہور (پی ایم این) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی سنئیر رہنما اعجاز احمد چوہدر ی نے کہا کہ نواز شریف واحد آدمی ہے جس نے اپنی اولاد کو پھنسا دیا ،حکمرانوں کے لندن میں چار محلات ہے جس کی وہ منی ٹریل نہیں دے پار ہے ، نواز شریف آئے روز نئے طوفانوں میں پھنستے جا رہے ہیں ، ان کا اس بار بچنا بہت مشکل ہو چکا ہے ، دس جولائی کے بعد (ن) لیگ کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے ، حکمران عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں پورا شریف خاندا ن چور اور ڈکیت ہے ، دو درجن سے زائد درباری اور مداری دن رات ان کو بچانے میں لگے ہوئے ہے جبکہ وہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے تنخواہیں وصول کر تے ہیں پوری (ن) لیگ کو ڈوب کر مر جانا چاہیے ، موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہے ، انہوں نے کہا کہ چور اور ڈکیت حکمرانوں کا اقتدار غروب ہونے کے قریب ہے، وہ گزشتہ روز پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے پیپلز پارٹی کی طرح (ن) لیگ بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جس کے ذمے دار نواز شریف ہے ، نواز شریف کے ہوتے ہوئے انہیں کسی سازشی کی ضرورت نہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت اور ملک کے لئے خطرہ ہی نہیں بلکہ سیکورٹی رسک بن چکے ہے ، شریف خاندان احتساب سے رائے فرار حاصل کرنا چاہتا ہے جے آئی ٹی کو نہ ماننے والے منہ کے بل گرے گے ،فیتے کاٹ کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ، نواز شریف نا اہل ہونے کے ساتھ ساتھ جیل بھی جائیں گے اور قوم ان سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کریں گے ۔بعد ازاںپارٹی رہنما اعجاز احمدچوہدری نے ٹائون شپ بٹ چوک پر کشمور سلطانہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ ہسپتال کا افتتاح کیا جس میں ڈاکٹر ذیشان ، ظہیر عباس کھوکھر، شبیر سیال، ثوبیہ کمال خان، حاجی شفیع جوئیہ ، ملک خادم حسین ، حاجی کرامت کھو کھر، فیاض بھٹی ، ملک نسیم عباس، خالد بابا، عدیل جوئیہ، علائو الدین سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔
اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کے لئے پنجاب اسمبلی میں مشترکہ قرار داد جمع کروا دی نواز شریف نے ( ن) لیگ میں عمران خان پر زیادہ تنقید کے زیادہ دام کی پالیسی نافذ کردی، وفاقی وزرا کو خود انکی جماعت کرپشن پر بلیک میل کرکے اداروں کیخلاف استعمال کر رہی ہے، میاں محمود الر شید لاہور (پی ایم این) اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے لئے پنجاب اسمبلی میں مشترکہ قرار داد جمع کروا دی ۔ قرار داداپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید، پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، شعیب صدیقی، ڈاکٹر مراد راس، سعد یہ سہیل، پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر اور مسلم لیگ (ق) کی خاتون رکن خدیجہ عمر فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی خاندان سمیت جے آئی ٹی میں پیشی سے مسلسل پاکستان کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے، نواز شریف پانا مہ کی حتمی تحقیقات تک مستعفی ہو جائیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ نوازشریف پانا مہ کی حتمی تحقیقات تک مستعفی ہوجائیں،10جولائی کے بعد مشترکہ احتجاجی تحریک چلائیں گے، عوام حکمرانوں کیخلاف تحریک کی کال کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ( ن) لیگ میں عمران خان پر زیادہ تنقید کے زیادہ دام کی پالیسی نافذ کردی، وفاقی وزرا کو خود انکی جماعت کرپشن پر بلیک میل کرکے اداروں کیخلاف استعمال کر رہی ہے۔
پاور پلانٹس تکمیل کے باوجود بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں،ناصررمضان بجلی کا شارٹ فال پھر7ہزار میگا واٹ سے تجاوز لوڈشیڈنگ دورانیہ بڑھ گیا ہے حکومتی اعلانات کہ پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ،پاور پلانٹس کی بجلی کہاں جارہی ہے،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات لاہور(پی ایم این)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے پاور پلانٹس کی تکمیل اور بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ سے مارکیٹوں میں تاجر برادری،تعلیمی اداروںمیں طلبہ و طالبات اور گھروں میں اہل خانہ پریشان پریشان ہیں انہوںنے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال پھر7ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ سے دیہاتوں میں15گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں چھ چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 2017کے آخر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا سال ختم ہونے میں پانچ ماہ رہ گئے ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ حکومت نے1320میگا واٹ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اور حویلی بہادر پاور پراجیکٹ کی تکمیل پر حکمرانوںنے کہا کہ ہمارے منصوبے مکمل ہونے سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی لیکن اس کے باوجود بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے حکومتی اعلانات کہ پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پاور پلانٹس کی بجلی کہاں جارہی ہے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کیوں نہیں ہورہی ۔انہوںنے کہا کہ انٹرنیشنل ادارے اور نیپرا بھی اس بات کی نشاندہی کرچکا ہے کہ 2018اور2019میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی ۔حکمران صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اور سہانے خواب دکھارہے ہیں جس کی تعبیر کی مدت کسی کو معلوم نہیں۔