پنجاب کا بجٹ ظالمانہ اور ملازم دشمن ہے، ایپکا

Punjab

Punjab

لاہور (جیوڈیسک) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے پنجاب کے بجٹ کو ظالمانہ اور ملازم دشمن قرار دیتے ہوئے 25 جون کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر کفن پوش دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں ایپکا کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کلرکوں نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کو نامنظور کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

کہا کہ مہنگائی کے اِس دورمیں یہ اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، بعض کلرکوں نے خشک روٹیوں کے ہار پہن رکھے تھے اور وہ سینہ کوبی کر رہے تھے، صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد اور صدر ایپکا لاہورمحمد یونس بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ مطالبات منظورنہ ہوئے تو 25 جون کو کلرک پارلیمنٹ ہاوس کے باہر کفن پوش دھرنا دیں گے۔