پنجاب بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ افراد کیلئے کئی منصوبے کھے گئے ہیں : عرفان دولتانہ

Punjab Budget

Punjab Budget

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ افراد کے لئے کئی منصوبے کھے گئے ہیں ،بے گھروں کو گھروں کی فراہم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی برسراقتدار آئی تو اس نے کم وسیلہ افراد کے لئے ہائوسنگ سکیمیں بنائیں،امیڈیاورلڈلائن کے مطابق انہوں نے کہاکہ اس بجٹ میں بھییآئندہ مالی سال کے دوران مزدوروں کے لئے 20 ہزا رگھر تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ آشیانہ کی چار نئی سکیمیں شروع کی جائیں گی،اس کے علاوہ ماہ رمضان میں سبسڈی کا بڑا پیکج تیار کیا گیا ہے ،،حکومت نے ماہ رمضان کے دوران کم آمدنی والے افراد کو اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی کے لئے 5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔

معاشی اور سماجی میدانوں کی خواتین کے بھرپور کردار کو یقینی بنانے کی غرض سے مختلف اقدامات کے لئے آئندہ بجٹ میں ایک ارب 86 کروڑ روپے مختص کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت بے وسیلہ افراد کے لئے کئی اقدامات کررہی ہے ،شعبہ تعلیم میں مستحق طالب علموں کے لئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔