پنجاب کا بجٹ 14 جون کو پیش ہو گا، 4 کھرب 80 ارب کا ترقیاتی پروگرام

Budget

Budget

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مالی سال 20 21-22 کے ترقیاتی بجٹ کی بابت رپورٹ ایوان وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-2022 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا، پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافہ، صوبے میں 4 کھرب 80 ارب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ابتدائی تجاویز ہیں۔ لاہور کے لیے 62 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج مختص کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

نئے مالی سال میں 2کھرب 65 ارب روپے جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص کرنے کی تجویز ہے، ایک کھرب 30 ارب روپے سے پنجاب میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔