پنجاب کے بجٹ سے بیروزگاری بڑھے گی، چودھری پرویزالہی

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چودھری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بجٹ سے بیروزگاری بڑھے گی،5سال برباد کرنیوالوں کے قول وفعل میں تضاد سامنے آ گیا۔لاہور سے جاری بیان میں چودھری پرویزالہی نے کہا کہ شہدا کی بیوگان کی پنشن میں خصوصی اضافہ ضروری ہے۔

جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ15 فیصد ہونا چاہیے تھا،ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی نیت میں فتور ہے، 4 کروڑ روپے سے وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال چالو نہیں ہو گا، چودھری پرویزالہی نے مزید کہا کہ کسانوں کیلئے صرف 7،ارب روپے مختص کرنا مذاق ہے۔