پنجاب میں سی این جی سیکٹر کو آج بھی گیس کی سپلائی بند

CNG

CNG

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر کو آج بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔ صنعتی شعبے کو بھی شام چھ بجے گیس بند کر دی جائے گی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے تبدیل شدہ شیڈول کے تحت پنجاب بھر میں آج سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے تاہم فیصل آباد سرگودھا بہاولپور کے صنعتی شعبے کو شام چھ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

جبکہ حتمی نئے شیڈول کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال اور ملتان ریجن کے سی این جی اسٹیشنز اور صنعتی شعبے کو جمعہ کی صبح سے گیس فراہمی کر دی جائے گی۔ سی این جی سیکٹر میں گیس فراہمی میں کمی کا فیصلہ بجلی کے پاور پلانٹس کو گیس بڑھانے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔