لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کابینہ میں گیارہ وزرا، تین ایڈوائزر اور دو سپیشل اسسٹنٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
نئے وزرا میں جہانگیر خانزادہ، نغمہ مشتاق، امانت اللہ خان شادی خیل، شیخ علاؤ الدین، منشااللہ بٹ، مہر اعجاز احمد، زعیم قادری، نعیم اختر بھابھہ، سید رضا علی گیلانی، احمد یار ہنجر اور خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔
خواجہ عمران نذیر، رانا مقبول احمد اور عزم الحق ایڈوائزر ہوں گے جبکہ رانا ارشد اور ملک محمد احمد خان کو سپیشل اسسٹنٹ تعینات کیا گیا ہے۔