لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں لاہور واقعے پر اظہار افسوس کیا گیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی گئی، تمام تر ذمہ داری منہاج القرآن کے کارکنوں پر ڈال دی گئی۔
لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ بیریئرز ہٹانے کیلئے پولیس کو بھیجا گیا تھا، پی ٹی اے کارکنوں کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، منہاج القرآن ٹرسٹ کی جانب سے فائر ہونے کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔
پنجاب کابینہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر افسوس کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔