پنجاب میں تصدیق شدہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 545 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 545 ہو گئی۔ اکتوبر کا آخری عشرہ شروع ہو چکا، مگر ڈینگی وائرس ابھی تک پنجاب میں پنجے گاڑھے ہوئے ہے۔

روزانہ ڈینگی کے نئے مریض سامنے آ رہے ہیں، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 24 کیسز سامنے آگئے، ان مریضوں کا تعلق لاہور اور راولپنڈی سے ہے، جنہیں لاہورکے میو، سروسز، گنگا رام اورجنرل اسپتالوں کے علاوہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 545 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 6 ہزار 328 ہو چکی ہے۔