لاہور (جیوڈیسک) درخواست گزار کی وکیل مصباح سرور کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون وزیر اعلی کی غفلت کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے 14 افراد جاں بحق اور 95 زخمی ہوئے جبکہ انکوائری رپورٹ میں بھی وزیر اعلی اور پنجاب حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔
لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعلی آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے نااہل قرار دیا جائے۔