وزیراعلیٰ پنجاب کا سانحہ کے متعلق اظہار لاتعلقی انتہائی افسوس ناک ہے: پاور گروپ آف لائرز

Lahore

Lahore

لاہور : چیرمین پاور گروپ آف لائرز محمد رضا ایڈووکیٹ، چیف الیکشن کمیشن محمد صدیق ایڈووکیٹ، وائس چیرمین محمد مصطفی خالد ایڈووکیٹ، صدرملک محمد انور ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ندیم حسین ایڈووکیٹ،اور دیگر نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کاسانحہ کے متعلق اظہارلاتعلقی انتہائی افسوس ناک ہے۔میڈیاورلڈلائن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہماڈل ٹائون میں محکمہ پولیس نے کھلی قانون شکنی کی،جسے دہشتگردی کہا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔

احتجاج کتنا ہی سخت یا طویل کیوں نہ ہوجائے مظاہرین پر گولیاں چلانا اخلاقی ،انسانی اقدارکی خلاف ورزی اورریاستی قانون کی تذلیل ہے۔پاور گروپ آف لائرزکے وکلاء سانحہ کے متاثرین کی ہرطرح کی مدد کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔وکلاء سیاسی و مذہبی وابستگی کو بالا طاق رکھتے ہوئے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون میں جاںبحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کیلئے صبر کی دُعاکی۔