لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کالا شاہ کاکو کے قریب گارمنٹس سٹی منصوبے کی منظوری دے دی جو ایک ہزار ایکڑ پر قائم کی جائے گی۔ منصوبے کی منظوری وزیر اعلی کے زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ٹیکسٹائل، ریڈی میڈ گارمنٹس اور نٹنگ سے وابستہ چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب چائنہ انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گارمنٹس سٹی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پنجاب حکومت اس منصوبے پر انتہائی تیز رفتاری سے کام کرے گی اور عملدرآمد پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔