میانوالی (جیوڈیسک) میانوالی میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے جلسہ کی رونق بڑھانے کے لئے استادوں نے جلسہ گاہ میں چار چاند لگا دیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے میانوالی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے اساتذہ کو جلسہ گاہ پہنچنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا، کئی اسکول خالی ہو گئے اور جونیئر اساتذہ درس وتدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔
سخت موسم، بارش اوریخ بستہ ہوائیں چلنے کے باوجود کسی بھی ٹیچر کی چھٹی کی درخواست قبول نہیں کی گئی اور ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران نگرانی بھی کرتے رہے تاہم جلسے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد منسوخ ہوئی تو بے چینی اور بھی بڑھ گئی، لیکن پھر آہستہ آہستہ چھٹی کا وقت قریب آہی گیا اور یوں جلسہ جلد ختم ہونے پر سب ٹیچر بچوں کی طرح خوشی خوشی گھر چلے گئے۔