لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے ، ذرائع کے مطابق یورپی دورے سے واپسی کے بعد ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کا کہنا ہے۔
کہ عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہورہا ہے، دھرنوں کی سیاست کرنیوالے قوم کو محرومیوں کا شکار کرنا چاہتے ہیں ، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے۔