لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا انکے بیٹوں نے ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا تھا۔
گزشتہ شام سیکرٹری اسمبلی کے دو بیٹوں نے ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا تھا۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کے بیٹے رائے فضل نے ون وے کی خلاف ورزی کی جس پر مزنگ چوک میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن وقاص نے انہیں روک لیا۔ دونوں میں تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ رائے فضل نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کیا جبکہ رائے فضل کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے ان پر تشدد کیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد رائے فضل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔