Shahbaz Sharif Poison Sweet kill People Family Meeting
لاہور: وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے آج لیہ کے نواحی چک 105 ایم ایل گئے اور زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کیـوزیر اعلی نے دل خراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی و لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کیـوزیراعلی فردا فردا متاثرہ گھرانوں کے لواحقین کے پاس گئے اور ان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااور افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیںـ وزیر اعلیٰ نے ایک ہی خاندان کے زہریلی مٹھا ئی سے جاں بحق ہونے والے 13 افراد کے سربراہ عمر حیا ت ، نا صر بی بی ، محمد نذیر ، بشریٰ پروین ، فاطمہ بی بی، زاہدہ بی بی ، محمد صدیق، سلمیٰ بی بی ، حمیدہ بی بی ، عظمت بی بی ، فیض محمد ، ریاست علی ، شاکر علی ،محمد نواز ، رحمت علی ، محمد نیاز ، کلثوم بی بی ، محمد اکبر ، مقبول حسین سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دل خراش واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہےـ میری اور پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس المناک واقعہ پر پوری قوم کو افسوس ہوا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھی اس افسوسناک واقعہ پر آپ سے تعزیت اور دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔زہریلی مٹھائی سے 30معصوم اور قیمتی انسانی جا نوں کے ضیاع پر وزیر اعظم پا کستا ن و پو ری قوم سوگوار ہے اور میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جا نب سے اس قیا مت صغریٰ کے موقع پر آپ کے دکھ میں شریک ہو نے کے لئے حاضر ہوا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ زہریلی مٹھا ئی سے ہما رے 30بیٹے بیٹوں ، بہنوں و بھا ئیوں کی شہادت قیامت صغریٰ ہے اور اس افسوسناک واقعہ سے ہنستے بستے گھر ویران ہو گئے ہیں۔
وزیرا عظم نے مجھے خصوصی طور پررنج و الم کی اس گھڑی میں آپ کے دکھوں میں شریک ہونے کے لئے بھجوایا ہے ، وزیر اعظم پا کستان اس عظیم انسانی المیہ پر دکھی اور رنجیدہ ہیں اور جب تک آپ کو انصاف نہیں مل جا تا میں چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔وزیراعلیٰ نے لیہ میں زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے افراد کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت آپ کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی اور آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ میں آپ کے پیارے تو واپس نہیں لا سکتا لیکن آپ کیلئے جو کچھ ہو سکا وہ کیا جائے گا۔ انہو ںنے کہا کہ میں اس افسوسناک واقعہ کی انکوائری کرا رہا ہوں ، جلد رپورٹ سامنے آئے گیـمیرا آپ سے وعدہ ہے جہاں بھی غفلت سامنے آئی ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی اور کوتاہی کے ذمہ داروں سے پورا حساب لیا جائے گا۔ آپ کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد نے مٹھائی میں زہریلی دوا ڈالی ہے ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، آپ بالکل فکر نہ کریں۔ ذمہ دار بچ نہیں سکیں گے۔
وزیراعلیٰ نے لواحقین کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں میں یہاں دوبارہ آئوں گا اور آپ کے سامنے تمام حقائق رکھ کر انصاف کے تقاضوں کے مطابق اقدامات کروں گا۔وزیراعلیٰ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ اگر اس واقعہ کے دوران کوئی انتظامی یا علاج معالجے میں کوتاہی سامنے آئی تو اس کے اسباب رپورٹ میں سامنے آ جائیں گے۔ ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گاـ وزیراعلیٰ نے علاقے کے بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے گائوں میں سڑکوں اور سکولوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت آپ سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انصاف پورا ہوگا اور حساب بھی پورا لیا جائے گا۔ میرٹ اور شفاف انکوائری کے نتیجہ میں جو بھی غفلت کا مرتکب پا یا گیا اسے مثالی اور کڑے احتساب کا سامنا کر نا پڑے گا۔
انہوں نے کہا مریضوں کی دیکھ بھال احسن طریقے سے کرنے والے شاباش کے مستحق ہیںـ وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو اندوہناک واقعہ پر تسلی اور حوصلہ دیاـ قبل ازیں وزیراعلیٰ کو اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران تسلی بخش جواب نہ دینے پر وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی عام وین میں بیٹھ کر لیہ کے چک 105 ایم ایل پہنچے اور انہوںنے سٹیج پر کرسیاں رکھنے پر برہمی کا اظہار کیاـ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین ، ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ، ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ ، سابق صوبا ئی وزیرضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد علی اولکھ ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ،کمشنر ڈی جی خان ، آر پی او ، ڈی سی او لیہ اور ڈی پی او لیہ بھی مو جو د تھے۔
Shahbaz Sharif Poison Sweet kill People Family Meeting
Shahbaz Sharif Poison Sweet kill People Family Meeting
Shahbaz Sharif Poison Sweet kill People Family Meeting