میاں چنوں (ساحل منیر) اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں امجد سلیم سرگانہ نے گورنمنٹ مڈل سکول امرت نگر 133 سولہ ایل میں منعقدہ تقریب میں حکومتِ پنجاب کی طرف سے مسیحی برادری کی بیوگان اورمعذور، یتیم و بیمار مستحقین سمیت ساٹھ افراد میں پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے نقد امدادی رقوم تقسیم کیں۔
اس موقع پر معروف خاتون سیاسی و سماجی رہنما محترمہ بشریٰ ایڈیل سابق ممبر ضلع کونسل خانیوال بھی انکے ہمراہ موجود تھیں جنہوں نے حکومتِ پنجاب کے اس اقلیت پرور اقدام کو بھر پور سراہا۔