ملتان (جیوڈیسک) گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 100 میٹر تک کم ہو گئی، دھند کی وجہ سے ایئرپورٹ کو بھی ہر قسم کی پرواز کیلئے بند کر دیا گیا۔
ملتان اور گرد و نواح میں شدید دھند کی وجہ سے ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا گیا جس کے بعد دوبئی سے آنیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔
دھند کے باعث شہر اور گرد و نواح میں حد نگاہ صفر سے لیکر 100 میٹر ہے۔ محکمہ موسمیات کیمطابق شہر کا درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ہے۔
ہائی اور موٹر وے پولیس کیجانب سے شدید دھند کے بعد ملتان بہاولپور روڈ اور ملتان سے لاہور نیشنل ہائی وے پر بریفنگ پوائنٹ بھی قائم کر دیئے ہیں۔ تاہم شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے بھی ہدایت کی گئی ہے۔