پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

لاہور (جیوڈیسک) میانوالی کی ڈسٹرکٹ جیل میں دہرے قتل کے مجرم غلام جیلانی کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ مجرم نے 2004 میں گھریلو تنازعے پر اپنے 2 بھتیجوں کو قتل کر دیا تھا۔

اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم محمد سلطان کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نے 2007 میں گھریلو تنازعے پر اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔

جھنگ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قتل کے مجرم اللہ دتہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم اللہ دتہ نے 1999 میں معمولی جھگڑے پر دوست کو قتل کر دیا تھا۔