ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح گزشتہ رات آنے والی طوفانی آدھی نے تباہی مچا دی متعدد تناور درخت زمین بوس ہوگئے واہ کینٹ ٹیکسلا میں طوفانی آندھی سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، روڈ کے کنارے پر لگے بڑے بڑے سائن بورڈ منہدم ہوگئے، نواب آباد جی ٹی روڈ پر دکانوں کی چھت پر لگا بڑا دیو قامد بلنگ بورڈ گرنے سے کئی دکانوں کے چھت کریک ہو گئے، جبکہ منسلک گھروں کو بھاری نقصان پہنچا ، بڑے دیو قامد بورڈ گرنے کے بعد کینٹ بورڈ واہ کینٹ کا عملہ حرکت میں آگیا،موقع پر پہنچ کر بورڈ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا، کینٹ بورڈ کا موقف ہے کہ یہ بلنگ بورڈ غیر قانونی تھا قبل ازیں انھیں کینٹ بورڈ کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا، بلنگ بورڈ کے اونر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آنے والی طوفانی آندھی نے متعدد مقامات پر تباہی مچادی ، ٹیکسلا میوزیم روڈ ، جی ٹی روڈ ٹیکسلا اور اسکی مضافاتی آبادیو ں می بڑے بڑے تناور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ، جبکہ اچانک درخت گرنے سے متعدد گاڑیوں کا بھی نقصان ہوا ، ادہر ربانی مارکیٹ جی ٹی روڈ نواب آباد پر دکانوں نے اوپر لگا دیو قامد بلنگ بورڈ گرنے سیمنسلکہ دکانوں کے چھت کریک ہوگئے ، جبکہ بورڈ گرنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور بجلی کے میٹرز دیواروں کے ساتھ لٹک گئے ،ادہر کینٹ بورڈ واہ کینٹ کا عملہ واقعہ کے فوری بعد عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا ، انفورسمنٹ انچارج فہد خان ، ریونیوآفیسر کامران عملہ کے ساتھ بڑے دیو قامد بلنگ بورڈ کو کاٹ کر کینٹ بورڈ کی گاڑی میں قبضہ میں لیکر بحق سرکار ضبط کر لیا۔۔
دیو قامد بلنگ بورڈ کے گرنے سے منسلک دکانوں اور گھروں کا شدید نقصان پہنچا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا،منسلکہ دیواریں ٹوٹ گئیں جبکہ چھتوں پر متعدد مقامات پر بورڈ اکھڑنے سے بڑے بڑے گڑے پڑ گئے،کینٹ بورڈ کے ذمہ داران افورسمنٹ انچارج فہد خان ، ریو نیو آفیسر کامران کا کہنا تھا کہ یہ بلنگ بورڈ غیر قانونی تھا جس پر کینٹ بورڈ نے پہلے نوٹس جاری کر رکھا تھا تاہم اتنے بڑے نقصان کے اوپر بلنگ بورڈ کے اونر کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ بھی درج کیا جائے گا ، ابھی فوری طور پر بورڈ کے مختلف حصے کاٹ کر اسے بحق سرکار ضبط کیا جارہا ہے ، بلنگ بورڈ کے بڑے بڑے حصے کینٹ بورڈ کے عملہ نے سرکاری گاڑی میں ڈال کر موقع سے روانہ ہوگئے یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ جب بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہوجا تا ہے تو کینٹ بورڈ کو اسکی قانونی یا غیر قانونی حیثیت کا اندازہ ہوتا ہے جس سے لگات ہے کہ سب کچھ کینٹ بورڈ کی ملی بگھت سے ہوتا ہے،لیکن حادثہ رونما ہونے کے بعد کینٹ بورڈ اسکی زمہ داری اٹھانے سے گریز کرتا ہے قبل ازیں بھی بندھن ہال شادی جی ٹی روڈ پر نالے کے اوپر واقعہ غیر قانونی مکانات اور شادی ہال کی بابت اس وقت کینٹ بورڈ کا عملہ حرکت میں آگیا جب وہاںبارشوں کے باعث دو منزلہ مکان منہدم ہوگیا جہاں آتھ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ، جس کے بعد کینٹ بورڈ نیا پنی جان چھڑانے کے لئے شادی بندھن ہال کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے سیل کر دیا جو بعد ازاںمعاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد پھر کھل گیا،اسی طرح جی ٹی روڈ واہگارڈن کے پاس اے ٹو زیڈ پلازہ بھی نالے کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے جس پر تاحال کینٹ بورڈ کے زہ داران نے کوئی ایکشن نہ لیا۔۔
ادہر عوامی حلقوں نے کینٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کینٹ بورڈ میں موجود کالی بھیڑوں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے جو بھاری رشوت کے عوض انسانی جانوں کو داو پر لگا رہے ہیں،واہ کینٹ ٹیکسلا میں طوفانی آندھی کی وجہ سے جہاں بڑے بڑے بورڈ درخت منہدم ہوگئے وہاں مواصلاتی نظام کئی درہم برہم ہوگیا متعدد علاقوں میں دس دس گھنٹے بجلی بند رہی ،بجلی کے عملہ نے دن رات کام کر کے دوسرے روز بجلی بحال کی ،بجلی کی طویل بندش سے مساجد اور گھروں میں پینے کا پانی بھی ناپید ہو گیا۔۔
Storm Destruction
Storm Destruction
Storm Destruction
Storm Destruction
Storm Destruction
Storm Destruction
Storm Destruction
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038