لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب میں مزید 24 شہریوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے 30 مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے تھے جن میں سے 24 مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ 12 مریضوں کا تعلق لاہور اور 12 کا گوجرانوالہ سے ہے، ڈیلٹا مثبت آنے والے تمام 24 افراد نے بیرون ملک سفر کیا تھا، یہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔