پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفد کی نئے چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات اور مبارکباد پیش کی

Lahore

Lahore

لاہور ( شہزاد اقبال) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے صدر رانا نثار احمد کی قیادت میں نئے چیف سیکر ٹری پنجاب خضر حیات گوندل سے ان کے دفتر میںملاقات کی ان کو چیف سیکر ٹری پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پہلے روز دفتر آمد پر خوش آمدید کہا۔
وفد نے چیف سیکرٹری پنجاب کی کامیابی کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا چیف سیکر ٹری پنجاب نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

وفد میںایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث،نائب صدر بختیار احمد ،جائنٹ سیکر ٹری محمد اعظم خاں آفس سیکر ٹری صدیق تنولی ،عمران شہزاد ،ذولفقار منہاس سمیت عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری شامل تھے۔