لاہور : 24 فروری پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 52 نائب قاصدوں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی ـ
اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاـ اس موقع پر سیکرٹریٹ کے اندر ملازمین کا ایک جشن کا سماں پیدا ہو گیا اور ملازمین ایک دوسرے کو مبارکبادیں اور آپس میں پھول پیش کرتے رہےـ یاد رہے کہ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ ان ملازمین کے کنٹریکٹ میں فوری طو رپر توسیع کر دی جائے تاکہ ان کی تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو سکےـ
جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید مبشر رضا نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایک سال کی توسیع کے احکامات جار ی کر دئیے ـایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع پر شکریہ ادا کیا اور تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مبارکباد دی ہےـ