پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ایم ایم علی کو ایسوسی ایشن کا چیئرمین سوشل میڈیا سیل نامزد کر دیا

MM Ali

MM Ali

لاہور : پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ممبر ایگزیکٹو کونسل ایم ایم علی کو ایسوسی ایشن کے سوشل میڈیا سیل کا چیئر مین نامزد کردیا جس کا با قاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

آئندہ ایسوسی ایشن کے سوشل میڈیا کے تمام معاملات کی ذمہ داری ان کو سونپی گئی ہے۔

ایم ایم علی ایک اچھے لکھاری ہیں اور قومی اخبارات میں مختلف موضوعات پر ان کے کالم بھی شائع ہوتے رہتے ہیں ایسوسی ایشن نے عہدہ سنبھالنے پر ان کو مبارک باد دی ہے اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔