پنجاب سول سیکرٹریٹ کے 52 نائب قاصد ین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی

Lahore

Lahore

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب سول سیکرٹریٹ کے 52 نائب قاصدین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی جس سے متاثرہ نائب قاصدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

پنجاب سول سیکر ٹریٹ کے 52نائب قاصدین گذشتہ دو ماہ سے کنٹریکٹ کے خاتمے اور تنخواہ کی بندش کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت سے دو چار تھے ،لیکن کنٹریکٹ میں توسیع کے اعلان نے ان میں ایک نئی روح پھونک دی ، ان نائب قاصدین نے چیف سیکر ٹری پنجاب ،ایڈ یشنل چیف سیکر ٹری پنجاب ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ،ڈپٹی سیکرٹری پرسانل ،سیکشن آفیسر پرسانل تھری اور پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے حق میں نعرے لگاے اور افسران بالا کے کنٹریکٹ میں توسیع کے احسن اقدام پر اظہار تشکر کیا۔

ان ملازمین کا کہنا تھا کہ افسران بالا کے کنٹریکٹ میں توسیع کے اقدام نے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچا لئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کے ہم امید کر تے ہیں کہ افسران بالا اسی فیاضی کا مظاہرہ کر تے ہوئے ہمیں ریگولر کرنے کے احکامات بھی جلد جاری فرمائیں گے۔