لاہور (جیوڈیسک) ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے کہا ہے کہ پنجاب میں سی این جی فراہمی کے دورانیے میں کسی صورت اضافہ نہیں ہوگا، اس سلسلے میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطالبے کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے کہا کہ بہت مشکل سے سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں 6 دن 6 گھنٹے اور اتوار کے روز 18 گھنٹے گیس فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم میں اتنی گیس نہیں کہ سی این جی سیکٹر کیلئے گیس فراہم کے دورانیے میں اضافہ کیا جاسکے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتے حکومت سے سی این جی سیکٹر کیلئے گیس فراہمی کے دورانیے میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔