پنجاب میں 9 گھنٹے کیلئے سی این جی بحال، سٹیشنوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

CNG

CNG

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں نو گھنٹے کے لئے سی این جی کی فراہمی جاری، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سوئی ناردرن کی جانب سے رمضان المبارک کے لئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح لاہور میں بھی صبح چھ بجے سے سی این جی کی فراہمی شروع ہو گئی جو سہہ پہر تین بجے تک جاری رہے گی۔

صرف نو گھنٹے ملنے والی سی این جی کے حصول کے لئے صارفین کی لمبی قطاریں سی این جی سٹیشنز پر لگی ہوئی ہیں تاہم ہر ایک گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کا انتظار طویل ہو ہوتا جا رہا ہے۔