پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو مارچ میں بھی گیس نہیں ملے گی

CNG

CNG

لاہور (جیوڈیسک) سوئی ناردرن گیس سسٹم میں مارچ کے مہینے میں بھی گیس کی طلب و رسد میں بہتری نہ آسکی، لہذا سی این جی اسٹینشز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ 5 ماہ سے زائد عرصہ تک پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 15 مارچ کے بعد بحال ہو جائے گی۔

لیکن سسٹم میں شارٹ فال کم نہ ہوسکا سوئی گیس حکام نے واضح کیا ہے کہ اب اپریل کے پہلے ہفتے میں صورتحال مکا جائزہ ،لیکر سی این جی کو گیس بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری طرف پنجاب کی صنعت کو بڑی مشکل سے 5 ماہ بعد ہفتے میں دو روز کے لئے گیس ملنا شروع ہو ئی ہے۔