لاہور (جیوڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کا کہنا ہے کہ گیس کی طلب ورسد کا جائزہ لے کر مارچ میں سی این جی سیکٹرکی گیس بحال کر دی جائیگی۔
لاہور گفتگو میں ایم ڈی عارف حمید کا کہنا تھا کہ سی این جی ایسوسی ایشن سے بات چیت میں 15 مارچ کے بعد گیس بحالی کا فیصلہ ہو گیا ہے۔
پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو مارچ سے ہفتے میں 2 روز گیس ملا کریگی ۔انہوں نے بتایا کہ ایل این جی کی درآمد میں ابھی وقت درکار ہے قیمت اور طریقہ کار طے ہونا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس نہ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،ایسے پراپیگنڈہ سے بے چینی پھیلائی جا رہی ہے۔