لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پنجاب میں 446 ملین ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں، جنہیں استعمال میں لا کر بجلی کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے چائنا جیزوبا گروپ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ینگ یائی شنگ کی سربراہی میں وفد سے گفتگو میں کہی۔
ملاقات میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر، پانی اور کوئلے سے توانائی کے منصوبوں اور کم لاگت رہائشی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے کہا کہ چینی کمپنی پنجاب میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اور کوئلے کے ذخائر کی مائننگ کے لئے تعاون کا جائزہ لے، وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔