پنجاب کالج ہارون آباد کیمپس میں نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) پنجاب کالج ہارون آباد کیمپس نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ہارو ن آباد اور گردو نواح سے معزز مہمان گرامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز بہاولنگر اشتیاق احمد چیمہ نے کہا کہ پنجاب کالج ہاورن آباد بھی اپنی سابقہ روایات کے عین مطابق ترقی کی جانب گامزن ہے۔اور درس و تدریس کا سلسلہ بھی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

پرنسپل جمشید اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی ایک بہت بڑی تعداد نے جس طرح پنجاب کالج ہارون آباد کیمپس پراپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کا داخلہ کروایا ہے۔ہم ان کے اس اعتماد پر پورا اتر یں گے اور ادارہ بچوں کی تعلیمی معاونت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔

Punjab College Gujrat Ceremony

Punjab College Gujrat Ceremony