ملکہ (عمر فاروق اعوان محسن ضیاء اعوان) پنجاب کالج کھاریاں کا ایک اور اعزاز۔ پنجاب کالج کھاریاں کی فرسٹ ائیر کی طالبہ تاشفہ امجد آف ملکہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مضمون نویسی کے مقابلوں میں ضلع بھر میں دوسری پوزیشن۔ تفصیل کے مطا بق و ز یر ا علیٰ پنجا ب کے مضمو ن نویسی کے مقا بلو ں میں پنجا ب کا لج کی طا لبہ تا شفہ ا مجد نے ضلع بھر دو سر ی پو ز یشن حا صل کر لی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(محسن ضیاء اعوانعمر فاروق اعوان )گلیانہ اور گرد ونواح میں گوشت فی کلو دو سو روپے اور وزن 900گرام دیا جا رہا ہے ۔تفصیل کے مطابق گلیانہ اور گرد ونواح میں مرغ اور گائے کے گوشت کو جب خریدار لینے جاتا ہے تو جو سرکاری نرخ ہوتے ہیں قیمت تو اسی حساب سے لی جاتی ہے جب کہ وزن میں کمی کر دی جاتی ہے ۔1کلو گوشت کا پہلے وزن کیا جاتا ہے اس کے بعد اس کی صفائی کی جاتی ہے ۔جس سے گاہک کو ایک کلو گوشت کی بجائے 900گرام گوشت دیا جاتا ہے ،جبکہ قیمت اصلی وصول کی جاتی ہے ۔صحافیوں نے ایک سروے کیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوشت کی وزن میں کمی کی اصل وجوہات کیا ہیں ۔تو دوکانداروں نے کہا کہ ہمیں ایک من زندہ مرغ کی سپلائی کی بجائے 38کلو وزن دیا جاتا ہے ۔جو پہلے ہی ہمیں نقصان ہو تا ہے ۔جبکہ مرغ سپلائی کرنے والوں سے جب تکرار کیا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ جب ہم ایک من وزن لے کر آتے ہیں تو راستے میں دو کلو فضلا نکل جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے ہم سپلائی میں کمی کر کے دیتے ہیں ۔ادھر زندہ مرغ اورگوشت مرغ بیچنے والے نقصان خود برداشت نہیں کرتے لیکن گاہک کی نظروں میں دھول جھوک رہے ہیں ۔عوام الناس نے اے سی کھاریاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،اور کہا ہے کہ ریٹ لسٹوں کے ساتھ وزن بھی لکھا جائے اور اس پر عمل درآمد کروایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(محسن ضیاء اعوان عمر فاروق اعوان)چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ آج گلیانہ آئیں گے ۔اور نصیرہ تا جلال پورجٹاں روڈ کا افتتاح کر یں گے ۔استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔چوہدر ی عابد رضا اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے حلقہ این اے 107اور پی پی 115میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں ۔سڑکو ں کی تعمیر ہو یا سکولوں کی اپ گریڈیشن۔ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ہو یا امن و امان کی بہتر صورتحال ،گجرات سمیت پاکستان بھر میں کوٹلہ برادران نے ہمیشہ مثبت کر دار ادا کیا ہے۔