تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) پنجاب کالج تلہ گنگ نے ہمیشہ کی طرح پوزیشنز کا اعزاز بر قرار رکھا ۔ گذشتہ دنوں ہو نے وا لے وزیر اعلی پنجاب تقریری مقا بلوں میں ڈویژن سطح پر پنجا ب کا لج کے اسا مہ شیخ نے انگلش تقریری مقا بلوں میں دوسری پوزیشن جبکہ تابش حنیف نے تیسری پو زیشن حا صل کی۔
ضلعی سطح پر طلحہ ملک نے پہلی پو زیشن حاصل کر کے علا قے اور اپنے ادارے کا نام روشن کیا ۔ کا لج انتظا میہ کو ہمیشہ کی طرح غیر نصا بی سرگر میوں میں بھی پو زیشنز حاصل کر نے پر والدین اور اہل علا قہ نے مبا رکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس مو قع پر ڈائریکٹر پنجا ب کا لج تلہ گنگ ملک شوکت اقبال ایڈووکیٹ اور پر نسپل پنجا ب کا لج تلہ گنگ ملک محمد قاسم نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اپنے طلبہ و طالبات کو نصابی سرگر میوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگر میوں کیلئے بھی ہمہ وقت تیار رکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ علا قہ بھر کے والدین ہما رے تعلیمی نظام پر پو ری طرح اعتماد کرتے ہیں۔