بلدیاتی انتخابات کی باز گشت

Justice Sardar Raza Khan

Justice Sardar Raza Khan

تحریر۔۔۔ڈاکٹر امتیاز علی اعوان
کر سی کا مزہ نشہ منہ کو لگ جا ئے تو ساری زند گئی اسی کے رقص و سرور میں لگی رہتی ہے بقول شاعر کم بخت ایسی منہ کو لگی اب جا ن چھورٹی ہی نہیں ادھر تازہ تر ین صورت حا ل کچھ اس طر ح ہے چیف الیکشن کمیشن جسٹس (ر) سر دار رضا خا ن نے اپنی ذمہ داری باحسن طر یقہ سے نبھا تے ہو ئے اس بروز جمعہ بتاریخ 6فروری کو الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا تھا ، اجلا س میں تہہ پا یا چاروں صو بوں میں بلد یا تی انتخا بات کے مجو زہ پر وگرام کا فیصلہ کر لیا ٹیر ی الیکشن کمیشن شیر افگن بلد یاتی الیکشن کے بارے میں میڈیا کو خصو صی طور پر بر یفینگ دی انھوں نے کہا الیکشن کمیشن اجلا س میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں سب سے پہلے پنجاب اور سند ھ میں حلقہ بند یاں مکمل کر کے بلد یا تی الیکشن کر وائے جا ئیں گئے

کینٹ اور با قیہ صوبوں میں بھی بلد یاتی الیکشن ہو نگئے صو بہ خیبر پختونخواہ میں بلد یاتی انتخا بات اس سال مئی میں کروانے کے لیے الیکشن کمیشن نے صو بائی حکو مت کو تجو یز دی گئی صو بائی حکو مت نے تو صو بہ کے پی کے میں اپنی حکو مت کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی اعلا ن کیا تھا کہ وہ ایک سال تک صو بے میں بلد یاتی الیکشن کر وادے گئی جو کہ ابھی تک نہ کرواسکی دوسری جما عتوں پر انگلیاں اٹھا نے والی پی ٹی آئی کی جما عت پہلے خود کچھ کر دیکھائے اب صو بہ کے پی کے عوام بلد یاتی الیکشن میں کس کا ساتھ دیتے ہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا

ادھر صو بہ پنجا ب میں اسی سال یعنی 2015کے ما ہ ستمبر میں بلد یاتی الیکشن کی بازگشت الیکشن کمیشن نے سنا دی ہے کیاخا دم اعلی پنجاب ایسا وقت پرکر یں گئے کیو نکہ گز شتہ سال جب عدالت عالیہ نے صو بہ پنجا ب کو بلد یاتی الیکشن جلد از جلد کروانے کا حکم سنا یا تو خا دم اعلی پنجاب نے پہلے تو صو بہ میں حالا ت ساز گار نہ ہو نے کی رودادیں سنا تے رہے پھر بعد میں دہشتگر دی کے واقعات اورالیکشن کمیشن کی تبدیلی اور پی ٹی آئی اور پا کستان عوامی تحر یک اسلا م آباد ما ڈل ٹا ئو ن کے شہدا ء کے بارے میں دھر نا و احتجا ج بار حال پھر بھی صو بہ پنجا ب میں بلد یا تی الیکشن کا اعلا ن کر دیا گیا اور صو بہ پنجا ب میں تو ضلع ،تحصیل ،ٹائو ن، یو سی اور وارڈ سطح پر امیدواروں نے کا غذات نا مز دگئی ریٹنگ افسران کے پا س جمع بھی کر وا دیے تھے اور نشا نات کے الا ٹ کی تیا ری میں تھے

بلد یاتی الیکشن کی گہما گہمی بھی شر وع ہو گئی تھی بلکہ یہا ں تک کہ امیداروں ،وارڈ،و یو سی چیئر مینوں نے اپنے حلقہ میں پینا فلکس تک لگا دیے تھے اور کا رنر میٹنگز اور ووٹر وں کے ساتھ مل ملا پ جا ری تھے ، اچانک سانحہ ما ڈل ٹا ئون اور دہشتگر دی کے ایک دو واقعات نے حالت خراب کر دیے بات پھر وہی ہو ئی حا لات ساز گار نہیں ہیںِ خا دم اعلی اور دیگر انتظامیہ ایک بر پھر صو بہ پنجا ب میں بلد یاتی الیکشن مستر د کر دیا حقا ئق کیا ہیں یہ قا رئین اور صو بائی حکو متیں مجھ سے بہتر بتا سکتی ہیں لیکن وہ سچ بتانا عوام کو گوارہ نہیں کر تے بلد یاتی الیکشن صو بہ سند ھ بلد یاتی الیکشن مار چ 2016میں ہو نے کی الیکشن کمیشن نے تاریخ دے دی اگر چہ ایم کیو ایم تو عر صہ سے صو بہ سند ھ میں بلد یاتی الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے

لیکن پا کستان پیپلز پا رٹی کے لیے بلد یاتی الیکشن نہا یت کڑوی گو لی سے کم نہیں ہو نگے دوسری طر ف کرا چی کے حالات ساز گار نہ ہو نے اور پی پی پی کی سند ھ میں حکو مت بلد یاتی الیکشن ابھی تک کروانے کے موڈ میں دیکھا ئی نہیں دے رہی چیف الیکشن کمشنر سر دار رضا خان نے مز ید کہا کہ قا نو ن سا زی کے بعد اسلا م آباد اور کنٹو نمنٹ بورڈ میں بلد یاتی انتخابات کرواینے کی شنوائی دی ہے ایک اور اہم بات جو کہ چیف الیکشن کمیشن کے سیکٹر یری نے پر یس بر یفنگ میں بتائی کہ پنجاب اور صو بہ سند ھ میں نئی حلقہ بند یوں کے بعد بلد یاتی الیکشن کا انعقاد ہو گا الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری کا میڈیا کے نما ئند وں کو احسا س دلوایا کہبلد یاتی الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری میں شامل ہے کہ وہ صو بوں اور کینٹ بورڈ میں بلد یاتی الیکشن کروائے گا الیکشن کمیشن کے

اجلا س میں قائمقام سیکٹر یری الیکشن کمیشن شیر افگن یہ بات گز شتہ جمعہ کوہو نے والے الیکشن کمیشن کے اجلا س کے بارے میں میڈیا کو بر یفینگ میں کہا ،تما م صو بوں نے حد بند یوں اور انتخا بی فہر ستوںسمیت ڈیٹا فراہم کر دیا ہے حتمی تاریخ صو بہ سند ھ ،پنجاب، میں بلد یاتی الیکشن اگلے چند روز میں صو بائی حکو متیں اعلا ن کر یں گئیں لیکن صو بائی حکو متیں کیا الیکشن کمیشن کے اعلا ن سے اتفاق کر تی ہیں،نا ممکن کو ممکن کر نا تو کھیل کے میدان میں آنکھوں سے دیکھا ہے مگر سیاست میں بھی سابقہ الیکشن میں صو بہ کے پی کے میں نا ممکن کو ممکن دیکھا گیا ہے صو بائی حکو متیں اور وفاق نے ہمیشہ من ما نی کی الیکشن کمیشن کے احکا مات کی دھجیاں اڑائیں جب بات بلد یاتی الیکشن کی ہو تی ہے تو صو بائی حکو متیں ہمیشہ ٹا ل مٹو ل سے کا م لیتی رہیں

Election

Election

سا بقہ قو می و صو بائی الیکشن میں جب صو بہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکو مت نے چارج سنبھا لا تو ایک سال بعد بلد یاتی الیکشن صو بہ میں کر وانے کا میڈیا پر اعلا ن کیا تھا لیکن وہ اعلا ن صر ف میڈیا تک محدو رہا اور بڑ ے بھا ئی صو بہ پنجا ب کی حکو مت نے بھی الیکشن کمیشن کے ،عدالت کے بار بار حکم پر وزیر اعلی صو بہ پنجا ب شہباز شر یف اور ان کی ٹیم نے تاریخ پے تاریخ دیتے رہے

نتیجہ یہ نکلا آج دو سال قو می و صو بائی حکو متوں کے گزرنے کو ہیں، پہلے تو سابقہ الیکشن کمیشن کے ایک سابقہ عہدے دار نے میڈیا میں دھا ندلی کے بیا نات دے کر خوب شہر ت پا ئی اور میڈیا کی زینت بنے رہے سابقہ الیکشن کمیشن کے معیاد مد ت ختم ہو نے پر نئے چیف الیکشن کمیشن جسٹس (ر) رضا خا ن کو عہدے پر بیٹھا دیے گئے ہیں عہدے پر تعینات چیف الیکشن کمیشن اب صو بوں اور وفاق اور اپوزیشن کے متفقہ طور پر رضا خان کو عہدہ سو نپ دیا گیا ہے، دیر کس بات کی ہے الیکشن کمیشن کے اجلاس اور پر یس بر یفینگ میں شیر افگن نے صحا فیوں کو مزید بتایا قانون سازی کے بعد اسلا م آباد اور کنٹو نمنٹ بورڈ میں بھی بلد یا تی انتخابات کر ائے جا ئیں۔

صو بہ کے پی کے میں صو بائی حکو مت کے آئینی مسو دے نے کر سی اور سیا ست کے پجا ریوں کی بنیا دیں ہلا کر رکھ دیں امیداروں پر ایک سکتہ و بعض پر کپکپی کیفیت طاری ہو گئی ہے اطلاعات یہ مو صو ل ہو ئیں یو نین کو نسل الیکشن لڑے بغیر کو ئی شخص برائے راست تحصیل یا ضلع کے چیئر مین کا لیکشن نہیں لڑ نے کا اہل نہیں ہو سکتا صو بہ کے پی کے میں صو بائی مسود ہ پا لیسی کے مطابق مئی 2015میں بلد یاتی الیکشن کر وانے کے لیے صو بائی حکو مت نے ہو م ورک مکمل کر نے کے لیے میڈیا پر بیا نات بھی دینے شر وع کر دیے ہیں ادھر ضلع و تحصیل کے امیدوار نئے آئینی مسو دہ سے لوٹوں نے ملا پ اور مشکل صورت حال سے نکلنے کیلیے کو ئی حل تلاش کر نا شر وع کر دیا جبکہ سیاسی لوٹوں اور تھا نہ کہچر ی کی سیا ست کر نے والوں کی بنیا دیں نئے صو بائی آئینی مسو دہ نے اکھاڑ کر رکھ دیں ہیں اہم تر ین سیا سی شخصیات نے اپنی یو سی میں ووٹ بینک نہ ہو نے کی وجہ سے یو نین کو نسل سے جدا ئی اختیار کر لی یا پھر علا قہ چھوڑ دیا ہے اپنے لیے نئی یو نین کو نسل تلا ش کر نی شر وع کر دی ہیں بعض نے تو ایک کی بجا ئے دو یو نین کو نسلوں میں نا م و ووٹ کا اندراج کر وا نے کے لیے کو ششوں شر وع کر رکھی ہیں اور یہ سلسلہ جا ری و ساری ہے

اس میں حکمرا ن جما عت کے 5اہم سیا ستدان اور پی ٹی آئی کے 4 فصلی بٹیروںکی اطلا عات مو صو ل ہو ئیں ہیں چند سما جی شخصیات نے شکست کے ڈر سے من پسند یو نین کو نسل میں ووٹ کا اندراج کر والیے ہیں اور متعد د تبد یلی کے سر گر داں ہیں بلد یاتی الیکشن کی آمد کے ساتھ جہا ں سیاست و کر سی کے بو جا ریوں نے لنگو ٹ کس لیے تھے وہا ں صوبا ئی حکو مت کے آئینی مسودہ نے امیدواروں کے ارما نوں پر پا نی پھیر دیا ۔الیکشن کمیشن کے اجلا س کے بعد میڈیا بر یفینگ کے ساتھ سیا سی لوٹوں نے مقا می ووٹروں کے ساتھ مل جو ل شر وع کر دیا ووٹروں کو سبز باغ دیکھا نے شر وع کر دیے ، بلد یاتی الیکشن کی باز گشت نے امیدواروں اور ووٹر وں اور ملکی سیا ست میں بار پھر ہلچل مچا دی ہے

Imtiaz Ali Awan

Imtiaz Ali Awan

تحریر۔۔۔ڈاکٹر امتیاز علی اعوان