لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ اوقاف پنجاب نے کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے 14 اضلاع میں مزارات کی بندش میں توسیع کر دی۔
محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اضلاع میں مزارات کی بندش میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، بہاولپور ،قصور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جھنگ، ملتان، اوکاڑہ، شیخوپورہ، رحیم یارخان، سرگودھا اور راولپنڈی میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مزار اب 17 مئی تک بند رہیں گے۔