لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا ٹیسٹوں کی یومیہ صلاحیت 400 سے بڑھا کر 22000 کر دی ہے۔
لاہور میں میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے سیمینار میں ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا صوبے میں بائیو سیفٹی لیول تھری کی لیبز قائم کی گئیں، 19 ویں بی ایس ایل تھری رحیم یارخان میں بنائی جارہی ہے جب کہ پنجاب میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کو بڑھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کورونا مریضوں کے علاج پر 14 ارب خرچ کر چکی ہے، کورونا ٹیسٹوں کی یومیہ صلاحیت کو 400 سے بڑھا کر 22000 کردیا گیا ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سانس میں دشواری پر فوراً اسپتال جا کر چیک اپ کروائیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا کا پھیلاؤ روکا جارہاہے اور کورونا ویکسین جلد دستیاب ہو گی۔