لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کو کورونا ویکسینز کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
ڈائریکٹر صحت پنجاب عثمان افتخارکی جانب سےصوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کی انتظامیہ کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر فرد کو صرف پہلی ڈوز کے طور پر لگائی گئی ویکسین کی ہی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔
ہدایت نامے کے مطابق سائنوفارم ویکسین کو سنگل ڈوزکےطورپرنہیں لگایاجائےگا، سائنوفارم ویکسین لگوانے والے افرادکو صرف سائنوفارم کی ہی دوسری ڈوز لگائی جائےگی۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو مختلف ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگائی جائے گی جب کہ سائنوویک اورایسٹرازینیکاکی پہلی ڈوز سی ای او ہیلتھ آفس سے فوری طورپرلی جائے، ایسٹرازینیکاویکسین کھلنے کے بعدصرف 6 گھنٹےتک استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔