پنجاب: کورونا ویکسین کی خریداری کی اصولی منظوری دے دی گئی

Cabinet Committee Meeting

Cabinet Committee Meeting

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت کی انسداد کورونا کابینہ کمیٹی نے ویکسین کی خریداری کی اصولی منظوری دیدی جس کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا جس کےلیے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں جم بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسپتالوں میں الیکٹو سرجری کو بند کر دیا گیا ہے جب کہ دفاتر میں 50 فیصد عملہ حاضر ہو گا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈریپ سے رجسٹرڈ غیر ملکی کمپنیوں کو اوپن بڈنگ کے ذریعے ویکسین کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ویکسی نیشن کا عمل دوگنا کرنے جا رہی ہے۔