پنجاب میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار

Corona Vaccine

Corona Vaccine

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہریوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے اور صوبے کی عوام کیلئے وافر مقدار میں ویکسین دستیاب ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کے کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں، پنجاب کی عوام کو محفوظ اور معیاری ویکسین لگائی جا رہی ہے جب کہ آنے والے دنوں میں ویکسین کی تعداد بڑھادی جائے گی۔