پنجاب: کورونا کے مزید 448 کیسز رپورٹ

Corona Test

Corona Test

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب میں 24 گھنٹوں میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید 448 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 631 ہو گئی ہے۔

سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 2 افراد انتقال کر گئے ہیں، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 73 ہوگئی ہے۔

سیکریٹری صحت نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 370، راولپنڈی میں 29 ، جہلم، ملتان اور شیخوپورہ سے کورونا کے 5، 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد اور گوجرانولہ سے کورونا کے 4، 4 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ سیالکوٹ اور نارووال سے کورونا کے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکریٹری صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.2 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.3 فیصد ، راولپنڈی میں 2.3، ملتان 0.7 اور فیصل آباد میں 1.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔