لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سیکرٹری صحت عثمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، کرونا وائرس سے متعلق ابھی تک کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔
سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سروسز اسپتال میں داخل مریضوں سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تین مشتبہ مریضوں کو الگ کر کے مزید تشخیص کی جا رہی ہے، کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں، لوگ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکیموں اور ٹوٹکوں کا استعمال نہ کریں۔
کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کا کہنا تھا پنجاب حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے، پنجاب حکومت کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کی صلاحیت پیدا کر رہی ہے۔