پنجاب بار کونسل کی جانب سے بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا میں انسانی حقوق کمیٹی کی تشکیل

ADOVOCATES BAR ASSO TAXILA

ADOVOCATES BAR ASSO TAXILA

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پنجاب بار کونسل کی جانب سے بار ایسو سی ایشن ٹیکسلا میں انسانی حقوق کمیٹی کی تشکیل،شفقت ایزدی راجپوت کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا،بار ایسوسی ایشن کے وکلاء پر مشتمل ممبران ہیومن رائٹس کمیٹی کے ممبران کی تشکیل،ہیومن رائٹس کمیٹی کے ممبران کو پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن دے دیئے گئے۔

نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد ہیومن رائٹس کمیٹی ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن نے اپنا کام شروع کردیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل لاہور کی جانب سے ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کو بھی اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے ہیومن رائٹس کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پنجاب بار کونسل لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے معروف قانون دان شفقت ایزدی ایڈووکیٹ کو ہیومن رائٹس کمیٹی ٹیکسلا بار کا چیئرمین جبکہ سابق جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن مبشر علی نقوی ایڈووکیٹ،مراد علی شاہ ایڈووکیٹ،عارف محمود ایڈووکیٹ،اور خاتون وکیل ثمینہ یاسمین ایڈووکیٹ کو کمیٹی کا ممبران منتخب کیا گیا ہے۔

شفقت ایزدی ایڈووکیٹ چئیرمین ہیومن رائٹس کمیٹی ٹیکسلا بار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پنجاب بار کونسل لاہور کی جانب سے انسانی حقوق کی کمیٹی کے ممبران اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے،انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کمیٹی سخت ایکشن لے گی،کمیٹی اپنے احاطہ کار میں رہ کرجیل میں قید قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرے گی،جس کی باقائدہ مانیٹررنگ کی جائے گی۔

علاوہ ازیں ٹیکسلا بار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کمیٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی شفقت ایزدی ایڈووکیٹ نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن ممبران کو دیئے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038