پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید سزائے موت کے 2 مجرموں کوتختہ دارپر لٹکا دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محمد سردارعلی کی سزائے موت پر23 برس بعد عمل درآمد کیا گیا۔ سردار علی نے 1993 کے ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ کرکے امان اللہ نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ میں قید فیصل علیم کو پھانسی دے دی گئی، فیصل علیم نے 1995 میں تھانہ آر اے بازار کی حدود میں معمولی تنازعے پررضوان کیانی نامی شخص کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک 400 کے قریب قیدیوں کی سزائے موت دی جاچکی ہے تاہم اب بھی ہزاروں مجرموں کی سزاؤں پر عملدرآمد ہونا باقی ہے۔