پنجاب حکومت کا ڈینگی کے خلاف گرینڈ آپریشن

Dengue

Dengue

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا ، مشیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈینگی کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کر دیا ہے۔

راولپنڈی ہولی فیملی میں منعقدہ سیمینار اور واک کے بعد مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ٹائر شاپس ، کمرشل پوائنٹس سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں عمارتیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چاہ سلطان ، امرپورہ ، روال ٹاؤن ، کنٹونمنٹس میں ڈینگی لاروا بڑھ رہا ہے ، تقریب میں کمشنر پنجاب ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ اٹک ، جہلم سپرے واقعات کے بعد محکمہ صحت کی ٹیمیں الرٹ ہیں ، ڈینگی کے خلاف ہر صورت جنگ جاری رہے گی۔